سلمان خان کیلئے 1ارب سے زائد مالیت کی گھڑی کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کیلئے 1ارب سے زائد مالیت کی گھڑی کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: سلمان خان کیلئے 1ارب سے زائد مالیت کی گھڑی کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: بالی وُڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کے برانڈ کے مالک کی جانب سےگھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات ، جن میں مارک زکر برگ اور مکیش امبای بھی شامل ہیں،جیکب اینڈ کو کمپنی کی مہنگی ترین برانڈ کی گھڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اوراس کے مالک جیکب ایریبو ہیں۔

سلمان خان کو گھڑی پہنانے کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جیکب اربو کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیکڑوں ہیروں سے بھری گھڑی پہننے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان گھڑی پہننے کے بعد اسے کیمرے کے سامنے دکھا رہے ہیں۔ انہیں جیکب اربو کو گلے لگاتے اور مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گھڑی میں سینکڑوں ہیرے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی چمک دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ابریو نے لکھا ہے کہ، میں کسی کو اپنی گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دیتا ہوں ، مگر میں نے سلمان خان کے لیے ایسا کیا ہے۔

Watch Live Public News