ویب ڈیسک: ائیر کمانڈر ( ریٹائرڈ) سجاد حیدر نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا ، آپ 1965 کی جنگ میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملے کی قیادت کے لیے مشہور تھے۔
جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت آپ نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کئے،ائیر کمانڈر ( ریٹائرڈ) سجاد حیدر کتاب فلائٹ آف دی فالکن کے مصنف بھی تھے۔
ائیر کمانڈر ( ریٹائرڈ) سجاد حیدر کی نماز جنازہ کرکٹ گراؤنڈ، ائیر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔