شاہ رخ خان کی  حال ہی میں پہنی گھڑی کی قیمت جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

شاہ رخ خان کی  حال ہی میں پہنی گھڑی کی قیمت جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک)  ویسے تو بالی ووڈ  کے معروف اداکار   شاہ رخ خان کے پاس گھڑیوں کے کئے کلیکشنز موجود ہیں  لیکن حال ہی میں انہیں جو گھڑی پہنے دیکھا گیا ہے اس کی قیمت نے سب کو دنگ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے چند ہفتے قبل لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اداکار کی گھڑی نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  انہوں نے ’رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی‘ برانڈ کی گھڑی پہنی ہوئی تھی، جو ایک لگژری گھڑی ہے اور صرف لمیٹڈ ایڈیشن موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق   شاہ رخ خان کی لگژری گھڑی کے صرف 25 نمونے موجود ہیں جس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 13 کروڑ سے زائد) بتائی گئی ہے۔ یہ   گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اور بریسلٹ سے بنی ہے، جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے سے تخلیق کیا گیا ہے۔

مذکورہ گھڑی کو خاص اس میں لگے نیلم کے کرسٹل بھی بناتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News