ویب ڈیسک : امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں رات گئے فائرنگ ، کم از کم5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ، زخمیوں کو اسپتال داخل کرادیا گیا۔
رپور ٹ کے مطابق فائرنگ ہیری تھامس وے نارتھ ایسٹ کے 1500 بلاک میں ہوئی، جو NoMa-Gallaudet U نیویارک ایونیو میٹرو اسٹیشن سے صرف 500 فٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔
رات 9 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں 4 مرد اور ایک خاتون زخمی ہو ئے۔ پولیس نے ابھی تک متاثرین کی شناخت جاری نہیں کی ہے اور نہ ہی مشتبہ افراد یا محرکات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔
پو