آئی فون کی قیمتوں میں بڑی کمی 

آئی فون کی قیمتوں میں بڑی کمی 

ویب ڈیسک: (علی رضا )امریکی ہائی ٹیک موبائل ایپل کمپنی نے ہواوے کی مقبولیت  کے پیش نظر چین میں جدید ترین آئی فون 16 پرو کی قیمتوں میں 68 ڈالر کمی کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ایپل نے یہ فیصلہ اپنے مارکیٹ شیئر کو ہواوے جیسے  مقامی حریف سے بچانے کے لئے لیا ہے۔

  ایپل چین  کی ویب سائٹ کے مطابق، 4تا7 جنوری تک جاری رہنے والی چار روزہ پروموشن میں   آئی فون کے متعدد ماڈلز  قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔

7,999 یوآن کی ابتدائی قیمت کے ساتھ فلیگ شپ آئی فون 16 پرو اور 9,999 یوآن کی ابتدائی قیمت کے ساتھ آئی فون 16 پرو میکس پر 500 یوآن کی سب سے زیادہ رعایت ملے گی۔ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پر 400 یوآن کی کمی ہوگی۔

یادرہےاگست 2023 میں مقامی طور پر تیار کردہ چپ سیٹ کے ساتھ پریمیم سیگمنٹ میں واپسی کے بعد سے Huawei خاص طور پر ایک مضبوط چیلنجر کے طور پر ابھرا ہے۔

Huawei نے چین کے معروف ای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک پر ویک اینڈ پر موبائل فونز سمیت مختلف قسم کے ہائی اینڈ ڈیوائسز کی قیمتوں میں 3,000 یوآن تک کی کمی کی تھی۔

 جس کے بعد ایپل 2024 کی دوسری سہ ماہی میں چین کے ٹاپ پانچ سمارٹ فون  سیلرز کی فہرست  سے  کچھ عرصے کے لئے باہر ہو گیا  تھا۔ تحقیقی فرم IDC کے مطابق، چین میں   ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت ایک سال پہلے کی تیسری سہ ماہی کے دوران اب بھی 0.3 فیصد کم ہوئی، جبکہ Huawei کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔

ایپل کے پروموشن میں آئی فون کے پرانے ماڈلز پر 200 سے 300 یوآن کی رعایت کے ساتھ ساتھ دیگر کیٹیگریز جیسے میک بک لیپ ٹاپس اور آئی پیڈ ٹیبلٹس پر بھی چھوٹ شامل ہے۔  یہ رعایت حاصل کرنے کے لیے صارفین کو WeChat Pay یا Alipay سمیت ادائیگی کے طریقے استعمال کرنا  ہوں گے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر