مکیش امبانی اور شرمیلا فاروقی کے خاندان میں سرراہ ملاقات

sharmila with makesh ambani
کیپشن: sharmila with makesh ambani
سورس: google

  ویب ڈیسک :ایشیا کے امیر ترین انسان اور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی  کی پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی سے ملاقات اور تصویر سوشل میڈیا  پر وائرل ، سوشل میڈیا صارفین کے دل چسپ تبصرے۔

 رپورٹ  کے مطابق معروف پاکستانی سیاستدان اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور مکیش امبانی کی ملاقات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے۔

جبکہ اس تصویر میں مکیش امبانی کو اپنی پوتی کے ہمراہ اور شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر کو اپنے بیٹے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں فیملیز کی جانب سے اتفاقیہ ملاقات کی گئی تھی جہاں دونوں اپنے بچوں کو پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لائے تھے۔ اسی طرح شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی کی لاڈلی بیٹی عیشا امبانی کے ساتھ بھی تصویر ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی فیملی ان دنوں پیرس میں اننت اور رادھیکا کی شادی کی دیگر تقریبات کے حوالے سے موجود ہیں۔

 
 

Watch Live Public News