ویب ڈیسک :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریورسائیڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گودام کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا، جب طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر کنٹرول کھو بیٹھا اور صنعتی علاقے میں واقع گودام کی چھت سے جا ٹکرایا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق، طیارہ 2 بجے کے قریب، فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک عمارت سے ٹکرا گیا، جو لاس اینجلس سے تقریباً 25 میل جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ولیس کے مطابق عمارت کے اندر موجود افراد کو باہر نکال لیا گیا۔
کرسٹی ویلز، فلرٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے بتایا کہ دس افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 8 افراد کو موقع پر علاج فراہم کیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے، یا آیا کہ دو ہلاک ہونے والے افراد طیارے میں سوار تھے یا زمین پر موجود تھے؟
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یادرہے عالمی سطح پر طیارہ حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 30 دسمبر 2024 کو جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیجو ایئر کا بوئنگ 737-800 طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، جس میں 179 افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، خراب موسم اور پرندے سے ٹکراؤ حادثے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔
اسی طرح، 25 دسمبر 2024 کو آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک طیارہ قزاقستان کے شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔