ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوایم ٹی لاہور کے اساتذہ، طلباء کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوایم ٹی لاہور کے اساتذہ، طلباء کیساتھ خصوصی نشست

(ویب ڈیسک )   ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ایم ٹی) لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی ملاقات ہوئی۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(UMT) لاہور کے طلباء اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے   طلباء کا کہنا ہے کہ   پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔  آج ڈی جی آئی ایس پی آر سے براہِ راست بات چیت کرکے ہمیں حقیقی معنوں میں پاک فوج کیخلاف پھیلائی جانیوالی منظم Disinformation اور Fake News کے بارے میں آگاہی ملی۔

طلباء نے کہا کہ   ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔ 

طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News