جنوبی کوریا طیارہ حادثہ کے بعد مزید 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

جنوبی کوریا طیارہ حادثہ کے بعد مزید 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
کیپشن: جنوبی کوریا طیارہ حادثہ کے بعد مزید 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک: لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ایک طیارے کو فوری طور پر رن وے عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔

جس جہاز کے اسپاٹر نے ویڈیو شیئر کی، اس نے بتایا کہ طیارہ کنٹرول کے تجربے میں اس نوعیت کی ہدایت پہلے کبھی نہیں سنی گئی، جب ایئر ٹریفک کنٹرولر نے stop stop stop چلانا شروع کردیا۔

واقعے کے بعد جب رن وے کلئیر ہوگیا تو نجی جیٹ طیارے نے مڑنا شروع کیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بیان میں کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے فلائٹ 563 کو اس وقت روک دیا جب دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہو چکے تھے، جس میں طیارہ کریش لینڈنگ کے بعد دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔

Watch Live Public News