کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم فالو آن کا شکار، 194 رنز پر آؤٹ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم فالو آن کا شکار، 194 رنز پر آؤٹ

(ویب ڈیسک ) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 58  رنز بنا کر نمایاں رہے،وکٹ کیپر محمد رضوان نے 46 رنز بنائے۔اس کے علاوہ سعود شکیل صفر، شان مسعود 2، کامران غلام 12، سلمان علی آغا 19رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے  کگیسو ربادا نے 3، کورینا مپھاکا اور کیشو مہاراج کی2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

خیال رہے کہ   جنوبی افریقہ نے  پہلی اننگز میں  615 رنز بنائے تھے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے  اوپنر ریان رکلٹن نے 259 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Watch Live Public News