ویب ڈیسک :جرمنی میں سال نو پر آتش بازی کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ، ایمرجنسی سروسز اورپولیس پر آتشیں مواد سے حملہ درجنوں زخمی 370 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 ء کا استقبال کرنے کے لیے جرمنی کے مختلف شہروں میں عوام نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر آتش بازی کی ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے اس دوران کم از کم چار ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ یہ چاروں افراد آتش بازی کے دوران ہونے والے حادثات سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ کئی شہروں میں ایمرجنسی سروسز پر پائیروٹیکنیک کے ذریعے آتشیں مواد پھینکا گیا۔ دارالحکومت برلن میں ایک پولیس آفیسر شدید زخمی ہوا اور اُس کی سرجری کرنا پڑی۔
حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کو منگل سے بدھ تک رات بھر کی تقریبات کے دوران آتش بازی کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی کارکنوں پر کم از کم 13 حملوں کی اطلاع ملی ہے۔
برلن پولیس کے ترجمان فلورین ناتھ کے مطابق نئے سال کے موقع پر دارالحکومت میں 330 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جائے وقوعہ کے آس پاس کھڑے کئی لوگوں نے پولیس افسران پر حملہ کیا ۔