نیویارک ، نائٹ کلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ہلاک،10 زخمی

firing in queens NY 11 wounded
کیپشن: firing in queens NY 11 wounded
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا کے نیو یارک شہر کے امزورا نائٹ کلب میں نامعلوم افرا د کی اندھا دھند فائرنگ، 2افراد ہلاک جبکہ09 افراد زخمی، حملہ آور فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ کلب کے قریب امزورا ایونٹ ہال میں رات تقریباً 11:45 پر پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نیو یارک پولیس ے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا  جبکہ انسداد دہشت گرد SWAT ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق، ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی

NYPD نے نزدیک  کے گھروں اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امزورا ایونٹ ہال، جمیکا لانگ آئی لینڈ ریل روڈ اسٹیشن سے چند بلاکس کی دوری پر واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، رات کے وقت تیز گولیوں کی آواز سنائی دی، جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ کچھ افراد کو شدید چوٹیں بھی آئیں۔
 یہ واقعہ اسی روز پیش آیا جب نیو اورلینز میں نئے سال کے دن ایک  ٹرک نے بھی شہریوں کو کچل کر رکھ دیا  جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ 

 جبکہ لاس ویگاس میں صدر ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلاسائبر ٹرک دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص مارا گیا اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام تحقیقات کے دوران عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ کسی بھی معلومات کی فوری اطلاع فراہم کریں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔ نیو یارک میں بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
 

۔

Watch Live Public News