ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر قاری جان محمداور ملوث اشتہاری ملزم گرفتارحسن بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر قاری جان محمد گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل تھا۔
ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم قاری جان محمد کے موبائل سے انسانی سمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد برآمد ہوئے،برآمد شدہ شواہد میں انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزم قاری جان محمد، انسانی اسمگلر افسر خان کا بھائی ہے، انسانی سمگلر افسر خان کو 2 روز قبل گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث اشتہاری ملزم حسن بٹ کو گرفتار کرلیا گیا،اشتہاری ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم پولیس کا سابقہ ملازم ہے۔
ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں جلال پور جٹاں سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی ترکی سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے،ملزم سال 2022 سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔