جنسی تشدداورنازک اعضاء سے محرومی، زخمی سنی دم توڑ گیا

جنسی تشدداورنازک اعضاء سے محرومی، زخمی سنی دم توڑ گیا
کیپشن: جنسی تشدداورنازک اعضاء سے محرومی، زخمی سنی دم توڑ گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت میں گھر پر کام کے دوران تشدد کا شکار ہونے والا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ لڑکے پر پرتشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا، سنی ساجد نامی شہری کے گھر پر ملازم تھا، پولیس نے تشدد کے واقعہ میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 14سالہ لڑکے کے نازک اعضاء پر بھی تشدد کے نشانات تھے، سنی صرف 6 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پیش آیا تھا۔ مالک مکان کی جانب سے گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا، 14 سالہ نابالغ ملازم کے حساس اعضاء کاٹ دئے گئے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازم سنی چھ ہزار کے عوض ساجد نامی شخص کے ہاں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان نے بیوی اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ کم سن بچے پر مبینہ تشدد کیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، جبکہ حساس اعضا دونوں سائیڈ سے کٹے ہوئے ہیں، بچے کے بازوں پر رسی کے بھی نشانات موجود ہیں جو نیلگوں پڑے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کے ساتھ بدفعلی بھی کی گئی ہے، اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازم سنی اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور اس نے 4 ماہ قبل ملازمت اختیار کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث مرکزی ملزم ساجد سمیت دو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News