سگریٹ کا ایک کش لگانے کا جرمانہ ، 60 ہزار

Milan Issues Strict Outdoor Smoking Ban
کیپشن: Milan Issues Strict Outdoor Smoking Ban
سورس: google

  ویب ڈیسک :یورپ کے ایک اور شہر میں سرعام سگریٹ نوشی ممنوع قرار، خلاف ورزی پر 60 ہزار جرمانہ ہوگا۔

 عالمی فیشن کے مرکز  اوراٹلی  کے شہر میلان میں   سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی گئی  ہے۔

 یادرہےاٹلی دنیا کا وہ ملک ہے جس کے ثقافتی ورثے کی سب سے زیادہ تعداد یونیسکو میں شامل ہے۔ اٹلی کا دارالحکومت روم ہے۔ لیکن میلان کو اٹلی کا فیشن کیپیٹل کہا جاتا ہے۔  اچھے ڈیزائنر سوٹ پہن کر اسٹائل سے سگریٹ پینے کا بھی اپنا مزہ ہے اور اسے بھی شائد فیشن کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم میلان میں  اب ایسا مزید نہیں ہوگا ۔

شہر میں  یکم جنوری 2025 سے  آؤٹ ڈور سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔   پابندی کی خلاف ورزی پر  40 سے 240 یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک  کش کی قیمت  60 ہزار پاکستانی روپے تو انتظامیہ کا خیال ہے کہ اتنا بھاری جرمانہ لوگوں کودھواں اڑانےسے باز رکھے گا۔

Watch Live Public News