رات 12 بجے کے بعد شہر میں آئس کریم کھانے پر پابندی

milan icecream restriction
کیپشن: milan icecream restriction
سورس: google

 ویب ڈیسک :اطالوی شہر میلان میں  متنازع فیصلہ۔  میونسپلٹی نے رات 12 بجے کے بعد دیگر مصنوعات کی فروخت کے علاوہ آئس کریم کھانے پر پابندی لگانے کا  فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کی وجہ شہر کی گلیوں میں آدھی رات کے بعد جاگنے والوں کی طرف سے کیا جانے والا شور شرابا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ویانا سٹی ہال کی طرف سے تیار کردہ نئے قوانین  کے تحت اب شہر میلان کے 12 سب سے زیادہ جاندار علاقوں میں مشروبات اور تیار شدہ کھانوں جن میں پیزا، آئس کریم اور مشروبات شامل ہیں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

 ڈپٹی میئر اور چیف میلان مارکو گرینیلی نے فیس بک پوسٹ میں نئے فیصلوں کا جواز پیش کرتے ہوئے لکھا کمہ ہم سماجی سرگرمیوں اور تفریح، آبادی کے لیے امن اور صحت اور آزاد اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 دریں اثنا شہر کے میئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے  کہ شہریوں کی اکثریت نے بہت زیادہ شور کی شکایت  کی ہے۔ توقع ہے کہ یہ اقدامات 7 مئی کو شروع ہوں گے اور نومبر کے اوائل تک شہر کے کئی علاقوں میں جاری رہیں گے۔