58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے
کیپشن: 58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے 58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خضراں علی کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اے سی کوٹ رادھا کشن شازیہ رحمان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں تعینات کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں انس سعید کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا گیا، ایمان ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سیف اللہ جاوید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور تعینات کر دیا گیا، اے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن بہاولپور ثنا شرافت کو تبدیل کر کے اے سی شاہکوٹ تعینات کر دیا گیا، اے سی قائد آباد اویس سرور کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اے سی کامونکی مختار بھنگو کو تبدیل کر کے اے سی قائد آباد تعینات کر دیا گیا، اے سی جھنگ ماہم وحید کو اے سی کامونکی تعینات کر دیا گیا، اے سی احمد پور سیال محمد عرفان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس ارسلان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کر دیا گیا۔اریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس تعینات کردیاگیا،فیصل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کردیاگیا،فیاض علی کو اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ تعینات کردیا گیا اور سلمان ظفرکو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد تعینات کردیا گیا،عبدالحنان خان کو اے سی جڑانوالہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ صفدر شبیرکواسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کردیا گیاہے۔

طلحہ نعیم دبانی کو اے سی بہاولنگر سےاو ایس ڈی بنا دیا گیا،نعمان محمود کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا گیا،حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا،محمد اعجاز کواے سی خوشاب سے او ایس ڈی بنادیا گیا،عثمان غنی کواسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا،اسامہ شیرون کو اے سی پنڈدادنخان سے او ایس ڈی بنادیا گیا،نادیہ پروین کو اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ سے اوایس ڈی بنادیا گیا اور محمد حمادحامد کواسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ تعینات کردیا گیا جبکہ راشداقبال کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

مجاہد ظفر کواے سی دیپالپور سے اوایس ڈی بنادیا گیا،محمدفضل عباس کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تعینات کردیا گیا،غلام عباس جٹ کو اے سی اوکاڑہ سے او ایس ڈی بنادیا گیا،عامر افتخارکو اے سی ملتان صدر سے او ایس ڈی بنادیا گیا،سیمل مشتاق کو اے سی ملتان سٹی سے اوایس ڈی بنا دیا گیا اور عبدالسمیع شیخ کو ٹریننگ مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی تعینات کردیا گیا،محمدفرقان کو اے سی لودھراں سے او ایس ڈی بنادیا گیا،عتیق اللہ کو ٹریننگ مکمل ہونے پر اے سی لودھراں تعینات کردیا گیا۔

غلام حسین کو اے سی کہروڑ پکا سے او ایس ڈی بنا دیا گیا،ارم شہزادی کو اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا تعینات کر دیا گیا،احمد نوید سہری کواے سی خانیوال سے اوایس ڈی بنا دیا گیا،مس سنبل کو ٹریننگ مکمل ہونے پر اے سی خانیوال تعینات کردیاگیا،مجاہد عباس کو اے سی یزمان سے اوایس ڈی بنا دیا گیااور رضوان اشرف کواے سی یزمان تعینات کر دیا گیا،سید گل عباس کو اے سی خیرپور ٹامیوالی سے اوایس ڈی بنا دیا گیا،عامر مجتبیٰ خان کو اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی تعینات کردیاگیا جبکہ محمدعامر کو اے سی چشتیاں سے او ایس ڈی بنا دیا گیااور ساجد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں تعینات کر دیا گیا۔

احمد جاوید چیمہ کواے سی منچن آباد سے او ایس ڈی بنا دیا گیا،ندیم احمد کو اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد تعینات کر دیا گیا،آفتاب احمد ڈوگرکو اے سی روجھان سے او ایس ڈی بنا دیا گیا،عامر نوازکو اسسٹنٹ کمشنر روجھان تعینات کردیا گیا،محمد عامر کو اے سی راجن پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور ظہور احمداعوان کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا،طارق محمود ملک کو اے سی جتوئی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد جلیل کو اسسٹنٹ کمشنر جتوئی تعینات کردیا گیا جبکہ محمد اویس کواے سی چوک سرور سے او ایس ڈی بنادیا گیا،محمدشعیب بوسان کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور تعینات کر دیا گیا۔

Watch Live Public News