ڈونلڈ ٹرمپ کا کملاہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کا کملاہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کا کملاہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کی ممکنہ صدارتی امیدوار کملاہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار کردیا ہے جبکہ کملاہیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے حتمی صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور مباحثے کی تاریخ ڈیموکریٹ نامزدگی کے اعلان تک طے نہیں ہوسکتی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں۔ اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

Watch Live Public News