ویب ڈیسک: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شراب سے پاک بیئر کو برطانیہ کے بارز میں زیادہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
تاہم، برسٹل یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شراب خانوں میں غیر الکوحل بیئر کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ان مشروبات کو نمایاں مقامات پر رکھنا اور اس کی خریداری آسان بنانا ہے۔
اسٹڈی کے پروگرام کے تحت، یونیورسٹی کے ٹوبیکو اینڈ الکحل ریسرچ گروپ کے محققین نے، برسٹل میں 14 پب اور بارز کو جہاں پہلے نان الکوحلک بئیر پیش نہیں کی جاتی تھی وہاں نان الکحولک بئیررکھنے پر آمادہ کیا ۔
نتائج سے پتا چلا کہ ان بارز میں اوسطاً، فی ہفتہ 29 کم لیٹر الکوحل بیئر فروخت ہوئی جو کہ کل فروخت میں 5% کمی کے برابر ہے۔
جبکہ اس کی جگہ نان الکوحلک بئیر کی فروخت میں اتنا ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق الکوحل وزن میں اضافے اور لت کا باعث بن سکتا ہے اور اسے سات قسم کے کینسر سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں منہ، گلے کے اوپری حصے، گلے کی نالی، غذائی نالی، چھاتی اور آنتوں کا کینسر شامل ہیں۔
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ شراب کا مسلسل غلط استعمال دل کی بیماری، فالج اور جگر کی بیماری سمیت سنگین صحت کی حالتوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔