رفع حاجت کررہے شخص کو اژدہے نے جکڑ لیا، ویڈیو وائرل

رفع حاجت کررہے شخص کو اژدہے نے جکڑ لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: رفع حاجت کررہے شخص کو سانپ نے جکڑ لیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بھارت کے شہر جبل پور میں رفع حاجت کے لئے جانے والے شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں اسے جھاڑیوں کے درمیان اژدہے نے جکڑ رکھا ہے۔ شہری کے چیخ وپکار کرنے پر راہگیروں نے اس کی جان بچالی۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے متعدد بار ٹوائلٹ مہم "سوارش بھارت ابھیان" کے نام سے چلائی گئی۔ جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو رفع حاجت کیلئے گھروں میں ٹوائلٹ بنانے پر آمادہ کرنا تھا۔  

اربوں روپے کی تشہیری اور آگاہی مہم کا عنوان "انڈیا بدل رہا ہے" رکھا گیا۔ تاہم اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود انڈیا بدل نہ سکا کیونکہ ابھی تک شہریوں کی بڑی تعداد رفع حاجت کے لئے لوٹے پکڑے گھروں سے باہر ہی جاتی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوجبل پور کی ہے۔ تاہم شہری کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس وقت ایک دلچسپ اور عجیب صورت حال پیدا ہوگئی جب رفع حاجت کرتے ہوئے شہری نے ایک سرسراہٹ سنی اور ساتھ ہی اپنے گلے پر گرفت مضبوط ہوتے ہوئے محسوس کی۔

اپنے ہاتھ گلے تک لے جاتے ہی اسے پتہ چل گیا کہ وہ بڑی مشکل میں گرفتار ہوچکا ہے کیونکہ ایک اجگر نے اسے جکڑ لیا تھا اور وہ حرکت کرنے کے قابل نہیں رہا تھا۔ 

تاہم اس نے اپنی جان بچانے کے لئے شور مچانا شروع کیا جس پر راہگیروں نے اسے آکر اس حال میں دیکھا کہ اس کا سانس رکنے لگا تھا۔ امدادی ٹیموں کو فون کردیا گیا جو راستے میں تھیں۔

راہگیرسجمھ گئے کہ اگر انہوں نے خود سے فوری اقدام نہ اٹھایا تو بہت دیر ہوجائے گی۔ جس کے بعد راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کلہاڑی اور تلوار کے وار کرکے بڑی مشکل سے نشانہ بنا کر اچگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Watch Live Public News