سونے کی قیمت کو ’پر‘ لگ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت کو ’پر‘ لگ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ویب ڈیسک:پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے اور شادی کے منتظر افراد کیلئے زیورات بنانا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہو گئی ہے ۔22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 259 روپے ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 29 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی اونس کی قیمت 2784 ڈالر ہو گئی ہے ۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، چاندی 3350 روپے فی تولہ پر فروخت ہو تی رہی ۔

Watch Live Public News