ہمارے مطالبات مانے گئے  تو بات چیت آگے بڑھے گی، علی امین گنڈا پور

ہمارے مطالبات مانے گئے  تو بات چیت آگے بڑھے گی، علی امین گنڈا پور

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات مانے گئے  تو بات چیت آگے بڑھے گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج کا اجلاس ایس آئی ایف سی کے حوالے سے تھا، کل کے اجلاس میں صوبائی امور اور امن و امان پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کیلئے کمیٹی کا بننا ہی ایک اشارہ ہے، پی ٹی آئی کیساتھ کئی سال سے جاری زیادتیاں بھی ایجنڈے پر لائی جائیں گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  جو بھی بات چیت ہوگی کھل کر بتائیں گے، ہمارے مطالبات مانے گئے  تو بات چیت آگے بڑھے گی، ملک میں جمہوریت ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک ہوگی۔

Watch Live Public News