پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی اشتہاری قرار

پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

 اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

یاد رہے کہ دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر تھے۔

Watch Live Public News