ویب ڈیسک:نجی نیوز چینل کے پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کا نتیجہ جنوری میں آجائے گا؟6 جنوری کو اگر القادر ٹرسٹ میں عمران خان کو سزا ہوگئی تو پھر مذاکرات کا کیا ہوگا؟
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر فیصلہ آجاتا ہے تو اس کا اثر ضرور ہوگا لیکن اس سے پہلے بھی منفی فیصلے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آئے ہیں، ماضی قریب میں سائفر کیس کا فیصلہ آیا، عدت کیس، توشہ خانہ کیس ، ہائیکورٹ سے سب میں عمران خان کو ریلیف مل گیا۔
فیصلہ آبھی جاتا ہے تو مذاکرات روکیں گے نہیں چلیں گے، ابھی 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی تو اس سے اچھا اثر پڑا ہے، عمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اس کا اثر مذاکرات پر ضرور پڑے گا، کوشش کرنی چاہیے نیا سال ہے خان صاحب بھی رہا ہوں اور سیاسی مسائل کا حل ہو ملک ترقی کرے سرمایہ کاری آئے۔