(ویب ڈیسک ) گجرات میں رشتہ سے انکار پر فائرنگ کر کے 2 سگی بہنیں قتل کردی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق رشتہ کا تنازعہ ، بھائی نے سُسر کے ہمراہ فائرنگ کر دو سگی بہنیں قتل کر دیں۔ واقع تھانہ کڑیانوالا کے علاقہ جینڈر شریف میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت ام صباء اور ام کلثوم کے نام سے ہوئی۔ گجرات ملزمان موقع سے فرار والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی اور سُسر اپنی مرضی کی جگہ رشتہ کروانا چاہتے تھے ۔
دوسری جانب حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ گجرات میں رشتے کے انکار پر دو بہنوں کا قتل انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے، بھاگنے والے قاتلوں کو پولیس جلد گرفتار کر لے گی۔