کھانا دیر سے کیوں دیا؟ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

کھانا دیر سے کیوں دیا؟ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

(ویب ڈیسک )  صوبا ئی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولہ اسکول ٹیچر تھی،کھانہ دیر سے دینے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جا کر اہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ  ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائےگی۔

Watch Live Public News