ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے  کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 34ہزار 225 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں  سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2620 ڈالر فی اونس ہے۔

Watch Live Public News