(ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرز کے اضافے سے 2635 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔