بھارت سےآنے والی نایاب نیل گائےپاکستان میں پکڑی گئی

بھارت سےآنے والی نایاب نیل گائےپاکستان میں پکڑی گئی
کیپشن: بھارت سےآنے والی نایاب نیل گائےپاکستان میں پکڑی گئی

ویب ڈیسک: ایک نایاب نسل کی نیل گائے بھارت سے سرحد پار کرکے گنڈا سنگھ والا کے نواح بھیڈیاں کلاں میں پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف اور رینجرز حکام موقع پر پہنچ گئے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پاک رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر نیل گائے پکڑ لی ۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق قیمتی و نایاب نسل کی نیل گائے کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا۔ نیل گائے کو بحفاظت چھانگا مانگا جنگل منتقل کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News