چیمپیئنزٹرافی: پاک بھارت میچ کیلئے وینیو فائنل

چیمپیئنزٹرافی: پاک بھارت میچ کیلئے وینیو فائنل
کیپشن: چیمپیئنزٹرافی: پاک بھارت میچ کیلئے وینیو فائنل

ویب ڈیسک: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا، آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، نیوٹرل وینیو کے طور پر کولمبو کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی تھی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 سال کا معاہدہ ہوا کہ دونوں ٹیمیں 2027 تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گیں اور چیمئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

Watch Live Public News