پی ٹی آئی احتجاج: عدالتی حکم کی خلاف ورزی، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی احتجاج: عدالتی حکم کی خلاف ورزی، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج: عدالتی حکم کی خلاف ورزی، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہینِ عدالت کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکردی گئی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔

رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

Watch Live Public News