بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں

بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں

(ویب ڈیسک )  بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘ نے 2025 کے حوالے سے بالکل ہی اگ پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔

وہیں اب  آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی )بابا وانگا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو افق پر کئی قانونی مسائل کے ساتھ، سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیک بابا وانگا نے 78 سالہ ٹرمپ کو آنے والے سال میں صحت سے متعلق خطرات کا سامنے کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال 2025 میں ٹیک کے دیوتا بننے کے لیے آزمائش کرسکتے ہیں۔ اے آئی بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سپورٹرز سے رابطہ قائم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک بڑی سلطنت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام ایلون مسک کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کو متاثرکر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ   اے آئی  بابا وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ  2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔

اے آئی بابا وانگا نے  روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئی کردی ہے۔

پیشگوئی   کے مطابق  صحت کے جاری مسائل اور بڑھتی ہوئی تنہائی کے باعث ولادیمیر پوتن کے لیے مشکل سال ہونے کی توقع ہے۔  پیوٹن ممکنہ طور پر عوام کی نظروں سے بچتے ہوئے کریملن میں زیادہ وقت گزاریں گے۔ پیوٹن کی صحت ایک تشویش کا موضوع رہی ہے، وہ پارکنسنز کی بیماری، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، یا دیگر اعصابی مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اے آئی بابا وانگا نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ  برطانوی وزیراعظم کے لیے بھی 2025 اچھا سال ثابت نہیں ہوگا۔ 2025 کے آخر میں سر کیر اسٹارمر کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہے گا۔

اے آئی بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق  بادشاہ چارلس ماحولیاتی خیراتی اداروں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے شاہی املاک فروخت کرنے کا حیران کن فیصلہ کرسکتے ہیں۔ برطانوی بادشاہ چارلس جو کینسر سے نمٹ رہے ہیں، کو سال کے آخر میں ایک اور صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News