نجی سکولز سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا ردعمل

نجی سکولز سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا ردعمل

(ویب ڈیسک ) صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا  نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو طلبا کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم موقف سنے بغیر اور ناقابل ہے، نظرثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تمام اسکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم دیتے ہوئے اسکول بس پالیسی پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ  پبلک ٹرانسپورٹ مہیاکرنا حکومتی آئینی زمےداری ہے، 95%پرائیویٹ سکولز ذرائع نہ رکھتے ہیں، نجی تعلیمی اداروں کو طلبا کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم موقف سنے بغیر اور ناقابل ہے، نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  95%نجی تعلیمی ادارے کے پاس پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کے ذرائع نہیں ہیں، سکولزوکالجز کیخلاف کارروائی کی بجائے سٹیک ہولڈرز کا موقف سنا جائے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ  سکولز طلباء کو پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلیے مکمل طور پر ذمہ دار نہیں ہو سکتے،   حکومت کو سستی، ماحول دوست نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ماحولیاتی تحفظ حکومت پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے! محفوظ بنانے کے حقیقی وعملی اقدامات کیے جائیں، پاکستان میں فضائی آلودگی کا بحران فوری طور پر حکومتی اقدام کا متقاضی ہے! حکومت کو اسکی آئینی ذمےداریوں ادا کرنے پر پابند کیا جائے۔

کاشف مرزا نے کہا  کہ  شہریوں کی صحت و ماحولیات کے تحفظ کیلیے نیشنل کلین ایئر پالیسی (NCAP) کو نافذ کیا جانا چاہیے، پائیدارمستقبل یقینی بنانے کیلیے 1997 کے ماحولیاتی تحفظ کے ایکٹ کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا کہ  پاکستان کی حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں میں کمی اور موافقت کی حکمت عملیوں کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ کمزور کمیونٹیز کے تحفظ اور سرسبز مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے، حکومتیں فطرت پر مبنی حل میں سرمایہ کاری کرکے، سبز سرمایہ کاری کو فروغ دے اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کر کے سبز منتقلی کو آگے بڑھا سکتی ہیں، وقت ہے کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کیلیے جرات مندانہ اقدامات کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ نجی سکولز ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی بجائے ماحول دوست سہولیات فراہم کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کیلیے لیس ہوں، پاکستان کے مستقبل کا انحصار ماحولیاتی تحفظ کیلیے ہمارے اجتماعی اقدام پرہے۔ صاف، سرسبز، اور پائیدار پاکستان کیلیے اپنی آواز بلند کریں۔

Watch Live Public News