مجلس وحدت المسلمین نے ملک بھر سے دھرنے ختم کردیے

مجلس وحدت المسلمین نے ملک بھر سے دھرنے ختم کردیے
کیپشن: مجلس وحدت المسلمین نے ملک بھر سے دھرنے ختم کردیے

ویب ڈیسک: مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

شہر قائد میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نےمعاہدے پر دستخط کردیئے، میرا مطالبہ ہےکہ فوری طورپر معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے امید ہے ایپکس کمیٹی کےفیصلوں پرعمل ہوگا، تمام مظاہرین پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔

راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا  تھا کہ بلاول بھٹو کراچی واقعے پر تحقیقات کرائیں، امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت سستی نہ کرے،  بے گناہوں کا خون بہا کر انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی۔

کراچی میں دھرنا ختم،ٹریفک بحال:

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے دیے گئے دھرنے اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس کے بعد شہر میں معمولات بحال ہو گئے ہیں۔

مظاہرین نے شہر کے سات مختلف مقامات پر احتجاج کیا، جن میں نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی، اور واٹر پمپ شامل تھے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، دھرنوں کے خاتمے کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔ نمائش چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ، عباس ٹاون، ملیر، اور دیگر مقامات پر بھی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے مزید وضاحت کی کہ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا راستہ بھی کھلا ہے، اور شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

شہریوں نے دھرنے کے خاتمے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس سے شہر کے معمولات بحال ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News