ملک بھر میں بارشیں، کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشیں، کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں بارشیں، کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں بارشوں اور سردی کی لہر میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند کا راج ہے جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹرویز متعدد جگہوں پر سفر کے لیے بند کردی گئیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات  ہیں۔

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ:

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کل سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ سسٹم کے بلوچستان سے نکلنے کے بعد کراچی سرد ہواؤں کی زد میں آ سکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا۔ آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ 4 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دن میں ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔

خیبرپختونخوا میں موسم کی صورتحال:

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالود رہنے کاامکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع سمیت بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

چترال،دیر،سوات،کو ہستان،شانگلہ،بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈ،بوجوڑ،مہمند میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ خیبر،پشاور،صوابی،مردان،نوشہرہ،چارسدہ،کرم،اورکزئی،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکان ہے۔

شہر پشاور کا کم سے کم سے درجہ حرارت 3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  کالام،چترال اور دیر میں منفی 5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران میر کنی میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ چترال اور دیر میں 12،12،پتن 11،کالام 10،دورش 9اور کا کول میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جار ی ہے۔ برف باری کے باعث بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News