معروف بھارتی اداکار پر ایک شخص کا چھری  سے حملہ

معروف بھارتی اداکار پر ایک شخص کا چھری  سے حملہ

(ویب ڈیسک )    مشہور بھارتی  ٹی وی شو ’کرائم پٹرول‘ کے اداکار راگھو تیواری پر ایک شخص نے چھری اور لوہے کے ڈنڈے سے حملہ کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق  30 دسمبر کو اداکار ممبئی میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئے تھے۔

اس حوالے سے   اداکار راگھو تیواری کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے دوست کی گاڑی سے اتر کر سڑک عبور کر رہے تھے کہ اس دوران وہ موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئے، جس کے فوری بعد انہوں نے اس شخص سے معافی مانگی لیکن ملزم نے گالی دینا شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ  میں نے اُس شخص سے پوچھا کہ وہ مجھے کیوں گالی دے رہا ہے جس کے بعد وہ شخص غصے میں اپنی موٹرسائیکل سے نیچے اترا اور مجھ پر 2 مرتبہ چھری سے حملہ کیا پھر اس نے مجھے پیٹ میں لات ماری جس کی وجہ سے میں زمین پر گر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملزم نے شراب کی بوتل اور موٹرسائیکل سے لوہے کی روڈ بھی مجھے مارنے کے لیے نکالی۔

راگھو تیواری نے کہا کہ  ملزم نے مجھے تھپڑ بھی مارا جس کے بعد میں نے اپنے دفاع میں لکڑی کا ایک ٹکڑا اٹھا کر اُس شخص کے ہاتھ پر مارا جس سے بوتل اُس کے ہاتھ سے گر گئی، اُس شخص نے مزید غصے میں لوہے کی روڈ سے میرے سر پر 2 بار حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  اس واقعے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا جس کے بعد ان کے دوست علاج کے لیے انہیں اسپتال لے گئے۔

اداکار نے پولیس پر ان کی شکایت نہ سننے کا الزام عائد کیا ہے۔ راگھو تیواری کے مطابق پولیس نے کچھ سی سی ٹی وی ویڈیوز جمع کی ہیں تاہم کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News