ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موسمی خرابی ، فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر، 6 پروازیں منسوخ
موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن آج بھی شدید متاثرہوا۔ جس کے بعد 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، 51 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
دبئی فیصل آباد کی پروازیں ایف زیڈ 359، 360 منسوخ کر دی گئیں،گلگت ،اسلام اباد کی 2 پروازیں پی کے 601، 602 آج بھی منسوخ کر دیں گئیں۔
دبئی سےاسلام آباد کی پروازیں ایف زیڈ 353، 354 بھی منسوخ کر دی گئیں، دبئی لاہور کی پرواز پی اے 411 اسلام آباد اتاری گئی۔لاہور ایئرپورٹ کی 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
کراچی لاہور کے درمیان 5 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 20 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
کراچی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد ایئرپورٹس کی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔