ویب ڈیسک:(محمدساجد)وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا بانی پی ٹی آئی اور مراد سعید نے کو ملٹری کورٹس کے متعلق بیانات دیے وہ گردش کررہے ہیں سب نے سنے، اب یہ ممکن نہیں کہ عمران خان کے دور میں سویلین کا ملٹری ٹرائل اچھی چیز ہو اور آج یہ غلط ہوجائے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دور میں اردیس خٹک کو جو سزا ہوئی وہ قومی مفاد میں تھی اور آج بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے جرائم کئے جن کے کلپس موجود ہیں، اگر کوئی ناانصافی ہورہی ہے تو روکنی چاہیے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں بہت سے لوگ مرے ہوں گے لیکن دو پولیس والوں کو بھی گولیاں لگیں تھیں، اس لئے پی ٹی آئی کا احتجاج اتنا پرامن نہیں تھا اُن پولیس والوں کا بھی اتنا ہی احترام کیا جائے جیسے پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں اُن کے لوگوں پر گولی چلائی گئی۔
مصدق ملک نے کہا 26 نومبر کی جوڈیشل انکوئری کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے آج سے 4 ماہ قبل یہ بات سمجھ میں آتی تھی لیکن اب تمام ثبوت، گواہ پیش کئے جاچکے ہیں اُن شواہد کی بنیاد پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور سزائیں ہوچکی ہیں، مزید سزائیں بھی ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پراسیس سامنے آچکا ہے اب اس پر کمیشن بنانے کی ضرورت باقی نہیں کیونکہ نہ کوئی ثبوت ہے نہ کوئی کلپ ہے اور نہ کوئی سزا ہے، عمران خان کے دور میں جب لوگوں کوملٹری کورٹس سے سزا ہوئی اُن کو بھی اپیل کا حق تھا تو ان لوگوں کو بھی ہوگا۔