پی ٹی آئی کی حکومت کو دھمکی، مگر کیوں؟ رانا ثنا اللہ نے بڑی خبردیدی

پی ٹی آئی کی حکومت کو دھمکی، مگر کیوں؟ رانا ثنا اللہ نے بڑی خبردیدی

ویب ڈیسک:(محمدساجد)نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان  نے کہا کل بھی پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش نہیں کئے جبکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ 31 جنوری سے قبل کوئی نتیجہ اخذ ہونا چاہیے، کیا واقعی انہوں نے عمران خان سے مشاورت کرنی تھی جو پہلے بھی ہوچکی ہے یا کہیں معاملہ 190 ملین پاؤنڈ سے منسلک ہے؟

جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا وجہ تو معلوم ہے مگر وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ بتا سکیں، پی ٹی آئی والے دھمکی دیتے ہیں 31 جنوری سے آگے آپ کو نہیں جانے دینا لیکن 31 میں 15 دن انہوں نے خود لے لئے ہیں۔

اگر کل وہ ہمیں اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیتے تواگلی میٹنگ میں ہم اپنا جواب دیتے پھر اُن کا سوال ہوتا اور ہمارا جواب ہوتا اُس کے اوپر بیٹھ کر بات ہوجاتی،کوشش کریں گے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی  کسی قریبی یا درمیانی راستے پر آجائیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب 15 دن انہوں نے خود لے لئے ہیں تو میرا خیال ہے اب پی ٹی آئی کو 28 فروری تک دنوں کو بڑھانا چاہیے ہم اگلی میٹنگ میں ان سے اس بارے بات بھی کریں گے۔

میزبان نے سوال کیا کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ آجائیں گے تو  کیا پی ٹی آئی اس انتظار میں ہے کہ وہاں سے کیا پیغام آتا ہے؟ یا پھر ہم بہتر بار گینگ کی پوزیشن میں ہوں؟

رانا ثنا اللہ نے کہا یہ دونوں چیزیں ہوسکتی ہیں۔

Watch Live Public News