ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بڑی اجازت دیدی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کا بانی پی ٹی آئی سے پیر یا منگل کے روز ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں مذاکرات کے دوسرے دور اور مطالبات سے متعلق بانی پی ٹی ائی سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔