اداکارہ نرگس نے خاندان کے بڑوں کے کہنے پر شوہر کو معاف کردیا

اداکارہ نرگس نے خاندان کے بڑوں کے کہنے پر شوہر کو معاف کردیا
کیپشن: اداکارہ نرگس نے خاندان کے بڑوں کے کہنے پر شوہر کو معاف کردیا

ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ نرگس اور انسپکٹر  ماجد بشیر  کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ اداکارہ نے اپنے شوہر تشدد کیس میں معاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا، انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔

پیش رفت کے حوالے سے اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، باقی زندگی اپنے بیٹے  اور بیٹی  کےلئے جینا چاہتی ہوں۔

کیس کے تفتیشی ذرائع نے کہا کہ نرگس کی طرف سے بیان جمع کروانے کے بعد پولیس  مقدمہ کی اخراج رپورٹ  بنائے گی جس کے بعد درج مقدمہ  خارج ہو جائے گا۔

Watch Live Public News