ایلون مسک نے نام بدل لیا

alon musk changed his name
کیپشن: alon musk changed his name
سورس: google

 ویب ڈیسک :دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام ' کیکئس میکسمس' رکھ لیا ہے جب کہ پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے۔

مسک نے اپنی پروفائل پکچر پر مشہور میم کریکٹر 'پے پے دی فروگ' کی تصویر لگائی ہے۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ایلون مسک نے اپنے پروفائل کے نام اور تصویر میں تبدیلی پر ابھی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

ایلون مسک کے ایکس اکاؤنٹ پر 210 ملین یعنی 21 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کی پروفائل میں ہونے والی تبدیلی نے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ' میم کوائن' کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میم کوائن انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہے اور اسے کیکئس میکسمس بھی کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سے کرپٹو پرائسز پر اثر پڑا تھا۔

ایلون مسک نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹوئٹر' کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا تھا۔ مسک کی جانب سے یہ تبدیلی سال 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد کی گئی تھی۔

پروفائل کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے ایکس اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ "میں کیکئس میکسمس ہوں جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او۔ انسانی ترقی کے وژن کا خادم، بہت سی ایجادات کا باپ، دیگر سیاروں کی زندگی تلاش کرنے والا ہوں۔ اور میں اس دور میں یا اگلے میں اپنے مقاصد حاصل کروں گا۔"

Watch Live Public News