علی امین گنڈاپور پر پارٹی صدارت چھوڑنےکا دباؤ،اندرونی کہانی سامنےآگئی

علی امین گنڈاپور پر پارٹی صدارت چھوڑنےکا دباؤ،اندرونی کہانی سامنےآگئی
کیپشن: علی امین گنڈاپور پر پارٹی صدارت چھوڑنےکا دباؤ،اندرونی کہانی سامنےآگئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کیلئے دباؤ دیا جانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ پارٹی صدر کا عہدہ کسی اور کو دے دینا چاہیے کیونکہ وزارت اعلیٰ کا بوجھ مشکل فیصلوں کے راستے میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

اجلاس نے شرکا نے کہا کہ ناراض ارکان کو ساتھ لے کر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے، پارٹی پر مشکل اور بانی چیئرمین کی قید کی وجہ سے لوگ چپ ہیں، بانی چیئرمین کی رہائی اور کارکنان کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے،صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے کام بھی کرنے ہوں گے۔

Watch Live Public News