عالمی سب میرین کیبل میں خرابی ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

(ویب ڈیسک ) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث  پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔

پی ٹی اے ترجمان نے سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔پی ٹی آئی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News