شفقت علی خان نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

شفقت علی خان نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر
کیپشن: شفقت علی خان نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

ویب ڈیسک: سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفترِ خارجہ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ ہیں۔

شفقت علی روس اور پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ترجمان دفترِ خارجہ کی ذمہ داریاں ممتاز زہرہ بلوچ کے پاس ہیں جنہیں فرانس میں پاکستان کی سفیر متعین کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News