ویب ڈیسک: محکمہ پاسپورٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا ، 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی، پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔
ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی،اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20سے 22ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔