(ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
واضح رہے کہ آج لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے نئے سربراہ نعیم قاسم کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ " یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے۔"
گیلانٹ نے ایسا ہی ایک بیان عبرانی زبان میں بھی جاری کیا جس میں لکھا کہ یہ تقرری عارضی ہے اور الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم طویل عرصے تک سید حسن نصر اللہ کے نائب رہے ہیں۔وہ اس سے پہلے حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے بھی مسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں ۔