میرے گھر پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے، زرتاج گل نے پولیس کھری کھری سنا دیں

میرے گھر پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے، زرتاج گل نے پولیس کھری کھری سنا دیں
کیپشن: Zartaj Gul video
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال پر پولیس کا زرتاج گل کے گھر کا گھیراؤ، پولیس کی گرفتاری کی کوشش زرتاج گل نے پولیس کو کھری کھری سنا دی ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر پولیس ڈیرہ غازی خان پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے گھر چوٹی بستی جام پہنچی، زرتاج گل وزیر اپنے شہر کا مکان چھوڑ کر دیہات اپنے ڈیرے پر مقیم تھی, پولیس کی گرفتاری کی کوشش پر زرتاج گل نے پولیس کو کھری کھری سنا دی.

زرتاج گل نے کہا حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے میرے گھر پر بھی دفعہ 144 لگادیا، پولیس زرتاج گل کے سامنے آنے پر واپس چلی گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

Watch Live Public News