مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ سامنےآگئی

 مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ سامنےآگئی
کیپشن: Mark Zuckerberg gold necklace
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے سونے کا ہار پہننے سے متعلق سوشل میڈیا میں چہ مگوئیوں کے بعد سونے کے ہار کے پیچھے چھپا راز آشکار کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے انسٹاگرام کی ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے سونے کے ہار پر تبصرے ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت بھی دے دی ہے۔

قبل ازیں مارک زکربرگ کو جب ہار پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈیزائن کے عمل کے حصے کے طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور سونے کے ہار کے ساتھ ان کا جذباتی لگاؤ ہے۔

سوشل میڈیا میں مارک زکربرگ کے فیشن کے حوالے سے ماضی میں بحث چلتی رہی ہے اور وہ وقت کے ساتھ ان کی پسند میں تبدیلی آتی رہی ہے تاہم 2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ روزانہ ایک ہی ٹی شرٹ پہنتے تھے کیونکہ انہیں چند فیصلے کرنے تھے.

مارک زکربرگ نے بتایا کہ سونے کے ہار میں وہ دعا کندہ ہے جو وہ اپنی بیٹیوں کے لیے گنگناتے رہتے ہیں,یہ دعا اپنی بیٹیوں کے لیے اس وقت پڑھتا ہوں جب میں ان کو سلانے کی کوشش کرتا ہوں، یہ دعا ‘می شیبیراک’ کہلاتی ہے جو صحت اور بہادری کے لیے ہے اور یہ دعا یہودیوں سے منسوب ہے اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی زندگیاں آسان بنانے کا حوصلہ ملے۔

مارک زکربرگ نے وضاحت کی کہ یہ دعا میں اپنی بیٹیوں کے لیے جب سے وہ پیدا ہوئی ہیں ہر رات پڑھتا ہوں، میں سونے کے وقت ان کے قریب رہنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں تو میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

Watch Live Public News