معروف بھارتی اداکار الو ارجن کیساتھ جیل میں کیا سلوک ہوا؟

معروف بھارتی اداکار الو ارجن کیساتھ جیل میں کیا سلوک ہوا؟

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی تیلگو فلم کے سپر اسٹار الو ارجن کو جمعہ کے دن گرفتاری کے بعد جیل میں ان سے اسپشل کلاس کے قیدی کے طور پر سلوک کیا گیا، جیل حکام کے مطابق ڈنر کے موقع پر 42 سالہ اداکار نے چاول اور سبزی کری کھائی۔ 

ریاست تیلنگانہ کے محکمہ جیل کے ایک سینیئر افسر نے الو ارجن کے جیل میں گزرے لمحات اور اس دوران انکے کھانے پینے کے بارے بھارتی میڈیا سے گفتگو  کی، جیل افسر کے مطابق الو ارجن کو جیل میں رات کے کھانے میں چاول اور سبزی کی کری دی گئی۔ 

اس موقع پر اداکار نے جیل حکام سے کسی بھی طرح کے خصوصی سلوک کا تقاضا نہیں کیا لیکن اسکے باوجود عدالتی حکم کے مطابق انہیں خصوصی قیدی کے طور پر ٹریٹ کیا گیا،  وہ بالکل نارمل رہے اور قطعی طور پر ڈپریس نظر نہیں آئے۔+

واضح رہے کہ الو ارجن کو جمعہ 13 دسمبر کی صبح حیدرآباد میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں سندھیا تھیٹر حیدرآباد میں 4 دسمبر کو  انکی بلاک بسٹر فلم "پشپا 2: دی رول" کی افتتاحی نمائش کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی۔ اس کیس میں الو ارجن کو بھی شامل کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم انہیں ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔

Watch Live Public News